ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای پیپرلیک ملزم نے کہا کے ایس رانا سے کوئی تعلق نہیں

سی بی ایس ای پیپرلیک ملزم نے کہا کے ایس رانا سے کوئی تعلق نہیں

Tue, 03 Apr 2018 00:56:27    S.O. News Service

نئی دہلی،02؍اپریل( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بارہویں کلاس کے معاشیات پیپرلیک میں گرفتار تین ملزمان نے معطل سی بی ایس ای کے افسر کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ہونے سے انکار کیا ہے۔سی بی ایس ای افسر کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔افسر نے بتایا کہ بوانا میں مدر کھجانی کانوینٹ اسکول کے گرفتار کئے گئے ٹیچر اور روہت اور نجی کوچنگ سینٹر کے ٹیچرسے سی بی ایس ای کے معطل افسر کے ایس رانا کے ساتھ ممکنہ تعلقات کو لے کر پوچھ گچھ کی گئی لیکن انہوں نے رانا کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ہونے سے انکار کیا۔ رانا کو معاشیات کا پیپرمدر کھجانی کانوینٹ اسکول تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپرمقررہ وقت سے پہلے پہنچا دیے گئے اور رشبھ اور روہت کو اپنے اتحادی توقیر کے ساتھ سی بی ایس ای کی تصویر کا اشتراک کرنے کا موقع مل گیا۔انہوں نے بتایاکہ ہم نے رشبھ اور روہت سے رانا کے بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن انہوں نے معاملے میں ان کے ملوث ہونے سے انکار کیا۔اگر ہمیں آفیسر (رانا) کے شامل ہونے کے بارے میں حقائق ملتے ہیں تو اس کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔ان کے خلاف محکمہ جاتی جانچ چل رہی ہے۔تحقیقات کے بارے میں ہم بورڈ سے تفصیلات لیں گے۔دہلی پولیس نیسی بی ایس ای پیپرلیک کے سلسلے میں دو معاملے درج کئے ہیں۔دسویں کلاس کے ریاضی اور 12 ویں کلاس کا معاشیات کا امتحان بالترتیب 28 اور 26 مارچ کو منعقد کئے گئے تھے۔


Share: